کینیڈین سفارت خانے نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی بہت سراہا ہے

عراق میں کینیڈا کے نائب سفیر جیمز جانسن نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی تعریف کی ہے۔

آج نائب سفیر نے ایک وفد کے ہمراہ روضہ مبارک کی زيارت کی اور متولی شرعی کے مشیر طلال بیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مشیر متولی شرعی نے مہمان وفد کو روضہ مبارک کی تاریخ اور زائرین اور معاشرے کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

جانسن نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اپنے زائرین اور معاشرے کو فراہم کی جانے والی خدمات بہت بڑی ہیں اور یہ سب روضہ مبارک کی انتظامیہ کی محنت اور کاوشوں کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی پہلی زیارت ہے، اور حضرت ابو الفضل العباس(ع) کی قربانی اور پیاس کی حالت میں شہادت صرف مسلمانوں یا شیعوں کے لیے نہیں، بلکہ یہ پوری انسانیت کے لیے ایک پیغام ہے۔

مہمان وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات کا بھی وزٹ کیا جہاں جانسن نے اس میوزیم میں موجود قیمتی اشیاء اور مخطوطات کو محفوظ رکھنے کے طریقوں اور نمائش کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: