دوسرے العمید ایوارڈ برائے تلاوتِ قرآن کا تیسرا مرحلہ: تلاوت کے مقابلے میں اردن، مصر اور بنگلہ دیش کے قاریانِ قرآن ایک دوسرے کے آمنے سامنے

دوسرے العمید عالمی ایوارڈ برائے تلاوتِ قرآن کے لیے مقابلے جاری ہیں، جس کے تیسرے مرحلہ کے مقابلے میں اردن، مصر اور بنگلہ دیش کے قاریانِ قرآن نے شرکت کی اور دلوں کو موہ لینے والی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

اس مقابلے کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے "قرآن علمی کمپلکس" کی طرف سے کیا گیا ہے، جس میں 22 ممالک کے نامور قاریانِ قرآن شریک ہیں۔ ان میں سے بچوں کے زمرے میں 10 قاری ہیں جبکہ دیگر 30 قاریوں کو بڑوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

مقابلے کی نگرانی ایک بین الاقوامی ججز کمیٹی کر رہی ہے، جس میں شامل ہیں: شیخ محمد بسیونی (مصر)، شیخ باسم العابدی (عراق)، ڈاکٹر مشتاق العلی (عراق)، شیخ عبد الکبیر حیدری (افغانستان)، شیخ محمد عصفور (مصر)، قاری سید حسنین الحلو (عراق)، منشد سید کریم موسوی (ایران)، اور منشد محمد رمال (لبنان)۔

تیسرے مرحلے میں، قاری میزن الحدیدی (اردن)، عزت راشد (مصر)، اور محمد حبیب الرحمن (بنگلہ دیش) نے تلاوت قرآن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور سامعین سے دادا تحسین حاصل کی۔

اس نشست میں عراق کے میسان گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے حافظ ہاشم الساعدی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے قرآن مجید حفظ کرنے کی اپنی کہانی شیئر کی، اور عالمی عربی و اسلامی قاریوں کی طرز پر تلاوت میں مہارت حاصل کرنے کے اپنے سفر کو بیان کیا۔ حافظ الساعدی نے ذکر کیا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امیر القراء پروگرام کے پہلے سیزن میں باقاعدہ حصہ لیا تھا۔

روضہ مبارک کا یہ اقدام مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے تمام حافظان قرآن کی حمایت اور تعاون کا عکاس ہے۔

واضح رہے کہ اس مقابلے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے قاریان قرآن شرکت کر رہے ہیں اور یہ عالمی مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے فرد و معاشرے کی اصلاح کے لیے ایک مستند اور روحانی رہنمائی اور قرآنِ حکیم کی ثقافت کے پھیلاؤ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اور یہی قرآن وہ راستہ ہے جو انسان کو فلاح وبہبود اور سعادت کی جانب رہنمائی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: