جمعیت العمید برائے علمی و فکری امور (جمعية العميد العلمية والفكرية) نے تمام محققین اور ادباء کو امام رضا(ع) کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، جو 22 ذوالحجہ 1446ھ کو "عالمی ہفتۂ امامت" کے ضمن میں منعقد کی جائے گی۔ یہ ہفتہ امامت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے (النبوةُ والإِمامةُ صِنوان لا يفترِقان) کے نعرے اور (وصايا الأئمَّة رشد وتقوى) کے عنوان کے تحت منایا جائے گا۔
کانفرنس کے چار اہم موضوعات یا محور درج ذیل ہوں گے:
پہلا محور: عقایدی مطالعات۔
دوسرا محور: فقہی مطالعات۔
تیسرا محور: اخلاقی و تربیتی مطالعات۔
چوتھا محور: سیاسی و سماجی مطالعات۔
ضروری ہے کہ:
مقالات عربی یا انگریزی زبان میں پیش کیے جائيں۔
تحقیق غیرمنشور ہو اور کسی دوسرے علمی پروگرام میں پیش نہ کی گئی ہو۔
مقالہ کی حجم 3000 سے 10000 الفاظ کے درمیان ہو۔
تحقیق وصول کرنے آخری تاریخ: 1 مئی 2025ء ہے۔
منتخب مقالے کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے اور ان کا خصوصی اشاعت میں شمولیت ہوگی۔
شرکت کنندہ محقق کے لیے رہائش اور ضیافت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
مقالے ارسال کرنے اور دیگر تفصیلات کے لیے اس ای میل اور فون نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
ای میل: radaandjoud@alameedcenter.iq
رابطہ نمبر: 07602323337۔
یہ کانفرنس امام رضا(ع) کی علمی، فقہی، اخلاقی، اور سماجی تعلیمات اور خدمات کو اجاگر کرنے کا ایک نادر موقع ہے، جس میں شریک ہو کر ہم اپنی علمی جہتوں کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔


