جمعیت العمید نے کتابی سلسلۂ اہل بیت(ع) کی تیسری کتاب شائع کر دی ہے

العمید علمی و فکری سوسائٹی (جمعية العميد العلمية والفكرية) کے شعبہ نشر واشاعت نے اہل بیت(ع) کتابی سیریز کی تیسری کتاب (أثر الإمام الحسن -عليه السلام- في المبادئ التربويَّة) شائع کر دی ہے۔

یہ کتاب امام حسن مجتبیٰ بن امام علی(ع) کے بارے میں لکھے گئے متعدد علمی اور تربیتی تحقیقی مقالات کا مجموعہ ہے۔

کتاب میں موجود نو تحقیقی مقالات میں امام حسن(ع) کے نقطہ نظر سے تعلیمی وتربیتی طریقہ کار، ان کی اخلاقی اقدار اور ان کے سماجی اثرات کو امام(ع) کی ہدایات، فرامین، خطبوں اور آراء کے ذریعے بیان کیا گیا ہے اور امت کی فلاح، معاشرتی اور فکری ورثے کی تعمیر وترقی، علم و معرفت کے حصول اور قرآن کریم کی آیات میں غور و فکر کرنے کی ترغیب پر زور دینے کے حوالے سے امام(ع) کی سیرت، صفات، فضائل، مناقب، اقوال اور تربیتی و اخلاقی مواعظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: