عباس عسکری برگیڈ کی طرف سے اپنے قانونی مشیر کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد

عباس عسکری بریگیڈ نے وفات پانے والے اپنے قانونی مشیر خضیر عذاب حسناوی کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم و فاتحہ کا انعقاد کیا۔

ما بین الحرمین شریفین میں منعقدہ اس مجلس میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں سرکاری اور دینی شخصیات اور مومنین نے شرکت کی۔

عباس عسکری برگیڈ کے شعبہ تعلقات عامہ و ابلاغ کے سربراہ حسن موسى جاسم نے اس حوالے سے کہا: یہ مجلس آنجہانی بریگیڈیئر خضیر عذاب حسناوی کی یاد میں منعقد کی گئی، کہ جن کی عباس عسکری برگيڈ کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔

حسن موسی نے مزید کہا کہ برگيڈ ہر سال وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے شہداء اور ارکان کی یاد میں مختلف مقامات پر مجالس ترحیم کا انعقاد کرتا ہے۔

یہ مجلس دفاعِ وطن اور مقدسات کی حفاظت پر استوار ہمارے اس عزم کا حصہ ہے کہ ہم اپنے ارکان کی قربانیوں اور ان کے جلیل القدر کردار کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: