روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین، مجلس ادارہ کے رکن ڈاکٹر افضل شامی، اور دفتر متولی شرعی کے مدیر سید جواد حسناوی نے محقق و مؤلف علّامہ سید محمد رضا جلالی کی تشییعِ جنازہ میں شرکت کی۔
علّامہ جلالی کی تشییعِ جنازہ کے مراسم صحن مرقد حضرت ابوالفضل العباس(ع) میں ادا کیے گئے، جن میں حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور طلباء، مراجع عظام کے نمائندوں، روضہ مبارک کے خدام اور مومنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ علّامہ جلالی سن 1365ھ میں کربلا مقدسہ میں پیدا ہوئے، اور ان کے والد سید محسن جلالی حائری مشہور عالم تھے۔ مرحوم نے اپنا بچپن کربلا میں گزارا، اور پھر حوزہ علمیہ کربلا میں دینی تعلیم حاصل کی۔ 1384ھ میں مزید اعلی تعلیم کے لیے حوزہ علمیہ نجف اشرف منتقل ہو گئے اور وہاں کے عظیم فقہاء سے فیضِ علم حاصل کیا۔
سید جلالی سن 1400ھ میں قم تشریف لے گئے، جہاں انہوں نے حوزہ علمیہ قم میں تدریس کا آغاز کیا اور بعد ازاں سید شهاب الدین مرعشی نجفی سے روایت اور اجتہاد کا اجازہ حاصل کیا۔





