دوسرے العمید ایوارڈ برائے تلاوتِ قرآن کا پانچواں مرحلہ: انڈونیشیا، عراق اور آسٹریلیا کے قاریانِ قرآن کے درمیان مقابلہ

دوسرے العمید عالمی ایوارڈ برائے تلاوتِ قرآن کے پانچویں مرحلہ کے مقابلے میں انڈونیشیا، آسٹریلیا اور عراق کے قاریانِ قرآن نے شرکت کی اور تلاوت سے سامعین کے دلوں کو نورِ قرآن سے منور کیا۔

اس عالمی قرآنی مقابلے کا اہتمام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے "قرآن علمی کمپلکس" نے کیا ہے، جس میں 22 ممالک کے نامور قاریانِ قرآن شریک ہیں۔ ان میں سے بچوں کے زمرے میں 10 قاری ہیں جبکہ دیگر 30 قاریوں کو بڑوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

مقابلے کی نگرانی ایک بین الاقوامی ججز کمیٹی کر رہی ہے، جس میں مصر کے شیخ محمد بسیونی اور شیخ محمد عصفور، عراق کے شیخ باسم عابدی، ڈاکٹر مشتاق علی اور قاری سید حسنین حلو، افغانستان کے شیخ عبد الكبير حیدری، ایران کے سید کریم موسوی اور لبنان کے محمد رمال شامل ہیں۔

العمید عالمی ایوارڈ مقابلے کے پانچویں مرحلے میں محمد تقی (آسٹریليا)، محمد ہدايہ (انڈونيشيا) اور عمّار حلی (عراق) نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

اس نشست میں مہمان خصوصی کے طور پر لبنان سے تعلق رکھنے والے بچے اور سکاؤٹ حافظ حسین کو مدعو کیا گیا تھا کہ جو لبنان میں دہشت گردانہ جارحیت کے متاثرین میں سے ایک ہیں، ججز نے اس ننے حافظ قرآن کو تحفہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا علم پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس مقابلے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے قاریان قرآن شرکت کر رہے ہیں اور یہ عالمی مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے فرد و معاشرے کی اصلاح کے لیے ایک مستند اور روحانی رہنمائی اور قرآنِ حکیم کی ثقافت کے پھیلاؤ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اور یہی قرآن وہ راستہ ہے جو انسان کو فلاح وبہبود اور سعادت کی جانب رہنمائی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: