قرآن علمی کمپلکس کی تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔

کمپلیکس کے ذیلی ادارے قرآنک پراجیکٹس سنٹر کے سربراہ سید حسنین حلو نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کمپلیکس کے وفد نے تہران بین الاقوامی قرآنی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ نمائش کے دوران مختلف قرآنی محافل اور تقریبات کا انعقاد کرے گا، اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی علمی و فکری تخلیقات اور کاوشوں کو بھی نمائش کے لیے پیش کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں میں منعقدہ اس نمائش کے دوران قرآن علمی کمپلکس کو آنے والے مہمانوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی تھی، جس کی وجہ پویلین میں پیش کی جانے والی منفرد نوعیت کی فعالیات اور سرگرمیاں تھیں۔

واضح رہے کہ قرآن علمی کمپلکس مختلف قرآنی نمائشوں اور پروگراموں میں شرکت کے ذریعے قرآن مجید کی ثقافت کو ہر طبقے میں عام کرنے، دینی شعور بڑھانے اور اسلامی اقدار کی پاسداری کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ اہل ایمان میں روحانیت کی روشنی اجاگر ہو اور قرآن کے پیغام کی عظمت کو ہر دل تک پہنچایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: