روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبۂ سادۃ الخدم اپنے موکب کے ذریعے رمضان المبارک میں حضرت ابو الفضل العباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والوں کو بھرپور خدمات فراہم کر رہا ہے۔
شعبہ کے رکن سید منتظر ضیاء الدین نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ موکب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے بابِ قبلہ کے سامنے لگایا گیا ہے جہاں رمضان المبارک کے دوران افطار سے لے سحری تک پوری رات زائرین کو چائے پیش کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت ابو الفضل العباس(ع) کے زائرین میں روزانہ رات کے مختلف اوقات میں ہلکے پھلکے کھانے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں یہ بھی بتایا کہ شعبہ سال ہا سال سے ماہ مبارک کے دوران اپنے موکب کے ذریعے زائرین کی خدمت کی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ شعبۂ سادۃ الخدم کے اراکین رمضان المبارک کے دنوں اور راتوں میں مختلف خدماتی و عبادتی فرائض میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور زائرین کی خدمت کے لیے ہر ممکن طریقہ سے کوشاں دکھائی دیتے ہیں۔





