حرم امام حسین(ع) اور حرم حضرت عباس(ع) کے جوار میں افطار

رمضان المبارک کی پہلی شب جمعہ کو عراق کے مختلف شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے علمدار بھائی حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے حاضر ہوئے ویسے تو ہر شب جمعہ کو زائرین کربلا میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کے لئے آتے ہیں لیکن اس شب جمعہ کی فضلیت باقی سے مختلف تھی کیونکہ ماہ رمضان المبارک کی شب جمعہ اپنے حساب سے ایک فضیلت رکھتی ہے ساری رات کربلا میں دونوں روضوں کے قریب مؤمنین عبادت اور دعاؤں میں مشغول رہے۔
ماہ رمضان کی پہلی شب جمعہ کو کربلا میں دونوں روضوں کی زیارت کے لئے آئے ہوئے زائرین رمضان المبارک کی مناسبت سے ہونی والی مجالس اور محافل میں بھی شریک ہوئے انہی مجالس میں سے ایک مجلس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں برپا کی جاتی ہے جس سے شیخ عبد الصاحب الطائی خطاب کرتے ہیں اس رات کو زیارت کے لئے آئے ہوئے مؤمنین کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی اور اسی طرح روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے قرآنی مقابلے میں شرکت کی۔
کربلا میں زیارت کے لئے آئے ہوئے زائرین میں سے بعض جو اپنی فیملی کے ساتھ آئے ہوئے تھے انہوں نے اپنے طور پر فیملی کے لئے افطاری کا ما بین الحرمین میں اہتمام کیا ہوا تھا اور اس کے علاوہ بعض حسینی انجمنوں کی جانب سے بھی روزہ داروں کے لئے افطاری وغیرہ کا انتظام کیا گیا تھا۔
کربلا کے دونوں حرموں کے خداموں نے روزہ داروں کے لئے قالین اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا ہوا تھا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ پر زائرین کی سہولت کے لئے قرآن مجید اور دعاؤں کی کتابوں کو بھی رکھا گیا تھا تاکہ وہ اس سے استفادہ کر سکے اس کے علاوہ دونوں حرموں کی جانب سے بھی روزہ داروں کو افطاری کا سامان فراہم کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: