تمام مومنین کو امام حسن(ع) فیسٹیول میں شرکت کی دعوت

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیرسرپرستی، ہیئت عالیہ حلہ پروجیکٹ/سٹی آف امام حسن مجتبی(ع)، آپ کو اٹھارہویں سالانہ امام حسن(ع) فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔

کریم اہل بیت امام حسن(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے اس فیسٹیول کا انعقاد مزار سید عبد اللہ الفارس(رح) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب بروز ہفتہ 14 رمضان المبارک 1446ھ (بمطابق 15 مارچ 2025ء) کو حلہ میں واقع مقام امام صادق(ع) کے ساتھ مزار کے مرکزی ہال میں رات 8 بجے منعقد ہو گی۔

اس فیسٹیول میں متعدد شخصیات کے خطابات، مشاعرہ، منقبت خوانی اور امام حسن(ع) کے رمزی عَلم کی پرچم کشائی سمیت مختلف تقریبات شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: