رمضان میں ہر روز دینی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ختم قرآن کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کے دوران ہر روز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ختم قرآن کی محفل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

شعبہ کی سربراہ عذراء شامی نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی تلاوت قرآن کے حوالے سے ہدایات کے مطابق شعبہ نے رمضان المبارک کے آغاز سے ہی کربلا میں متعدد مقامات پر خواتین کے لیے ختم قرآن اور دیگر قرآنی محافل کا انعقاد شروع کر دیا تھا اور ان مقامات میں سے ایک روضہ مبارک حضرت عباس(ع) بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تلاوت قرآن کی یہ محافل مختلف پروگرامز پر مشتمل ہیں، جن میں قرآنی مقابلے، فقہی احکام کا بیان، رمضان کے مخصوص دعاؤں کی تلاوت، دینی لیکچرز، اور اہل بیت(ع) سے منسلک مناسبات کا احیاء شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: