روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے حضرت خدیجہ کبریٰ(ع) کے یومِ وفات کے قریب آتے ہی پورے روضہ مبارک میں اظہارِ حزن و سوگ کے لیے سیاہ چادریں، تعزيتی بینرز اور سیاہ علم آویزاں کر دیئے ہیں۔
روضہ مبارک کے شعبۂ صحن کے عملے نے رسول اکرم حضرت محمد(ص) کے غم میں شریک ہونے، حضرت خدیجہ کبریٰ(ع) کی طرف سے اسلام کے لیے پیش کی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے یومِ وفات کے احیاء کے لیے پورے روضہ مبارک میں مظاہر غم و سوگ آویزاں کر دیئے ہیں۔
اس وقت صحن شریف اور اس کے ارد گرد ہر جگہ سیاہ چادریں اور سیاہ بینرز نظر آ رہے ہیں۔
ان بینرز کو روضہ مبارک کے شعبۂ ہدایا ونذورات سے منسلک سلائی اور کڑھائی ڈویژن نے تیار کیا ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے حضرت خدیجہ کبریٰ(ع) کے یوم وفات کو منانے کے لیے ایک جامع عزائی پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں مجالس عزاء، اور ان کی سیرت کے ذکر پر مشتمل لیکچرز شامل ہیں۔





