دینی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نے حضرت خدیجہ کبریٰ(ع) کی سیرت کے بارے میں مقابلے کا انعقاد کیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نے حضرت خدیجہ کبریٰ(ع) کے یوم وفات کے احیاء کے لیے ان کی سیرت کے بارے میں ایک مقابلے کا انعقاد کیا۔

مذکورہ بالا ڈویژن میں میڈیا یونٹ کی سربراہ رجاء علی مہدی نے اس بارے میں بتایا کہ ہمارے یونٹ کی ٹیم نے جناب خدیجہ کبریٰ(ع) کے یومِ وفات کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرات کے لیے ایک معلوماتی اور ثقافتی مقابلہ منظم کیا، جس میں زائرات سے حضرت خدیجہ(ع) کی سیرتِ طیبہ کے حوالے سے سوالات کیے گئے اور درست جواب دینے والی زائرات کو روضہ مبارک کے متبرک تحائف دیئے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقابلے کا مقصد جناب خدیجہ(ع) کے عظیم کردار، ان کی بلند شخصیت، اسلام میں ان کے بلند مقام اور دعوتِ اسلام کی حمایت میں دی گئيں ان کی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ مسلم خواتین انھیں ثابت قدمی، ایمان اور قربانی میں نمونۂ عمل قرار دے سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: