روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین نے اس حوالے سے بتایا کہ آج روضات مقدسہ کے سیکرٹری جنرلز اور ان کی مجالس ادارہ کے اراکین ایک رمضانی و قرآنی اجتماع میں ديوان وقف شیعی کے صدر ڈاکٹر حیدر شمری کے ساتھ اکٹھے ہوئے، اس محفل کو تلاوت قرآن مجید سے معطر کیا گيا، اور اہل محفل امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت سے شرف یاب ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ديوان وقف شیعی کے صدر اور روضات مقدسہ کے اداری سربراہان نے اس ضیافت کو روضات مقدسہ سے متعلق امور اور خصوصاً زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر تبادلۂ خیال کا ثمرآور موقع قرار دیا جو کہ جنرل سیکرٹریز کو تفویض کردہ فرائض کا سب سے اہم ہدف ہے، اور ان کے درمیان مستحکم رابطہ ان خدمات میں بہتری کے وسائل فراہم کر تا ہے۔











