یہ32ویں سالانہ نمائش ایرانی دارالحکومت تہران میں (القرآن منهج الحياة) کے نعرے کے تحت 16مارچ تک جاری رہے گی اور اس میں15 عرب اور اسلامی ممالک کی شرکت کر رہے ہیں۔
علمی کمپلکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ قرآن علمی کمپلکس کی طرف سے طبع کی گئی کتابوں کو نمائش میں نحویوں، اکیڈمک پرسنز اور وزیٹرز کی طرف سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ مطبوعات معاشرے کے تمام افراد اور سب طبقات کے لیے مفید ہونے کے سبب منفرد حیثیت کی حامل ہیں، چاہے وہ تالیف ہو، یا تحقیق ہو، یا علمی ترقی کے لیے
اساتذہ کے نشر کردہ تحقیقی کام ہوں۔
واضح رہے کہ قرآن علمی کمپلکس قرآنی ثقافت کو مختلف معاشرتی طبقات تک پہنچانے، دینی شعور کو بڑھانے اور اسلامی اقدار کو محفوظ رکھنے کے لیے قرآنی نمائشوں میں حصہ لے کر اپنے مقاصد کی تکمیل کی کوشش کرتا ہے۔










