روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام حسن(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے بینرز

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحن نے امام حسن مجتبیٰ(ع) کے جشن میلاد کے قریب آتے ہی روضہ مبارک کی تزیین وآرائش کا عمل شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں شعبہ کے ارکان نے روضہ مبارک کے اندرونی صحن میں اس پُرمسرت مناسبت سے بینرز آویزاں کر دیئے ہیں۔

ان بینرز کو روضہ مبارک کے شعبہ ہدایا و نذور کے سلائی و کڑھائی ڈویژں نے تیار کیا ہے۔

ان میں سے کچھ بینرز پر امام حسن مجتبی(ع) کے فضائل ومناقب مذکور ہیں جبکہ دیگر پر اس مناسبت سے مبارک باد کے پیغامات درج ہیں اور اسی طرح کچھ پر امام(ع) کا اسم گرامی خوبصورت خطاطی میں لکھا ہوا ہے، شعبۂ صحن کے ارکان نے انھیں روضہ مبارک کی دیواروں، مرکزی دروازں اور دیگر جگہوں پر آویزاں کیا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) امام حسن(ع) کے جشن میلاد سمیت تمام دینی مناسبات اور آئمہ اہل بیت(ع) کے جشن ہائے میلاد کو مذہبی جوش وجذبہ سے منانے کے لیے روحانی وایمانی ماحول ترتیب دیتا ہے اور دینی و ثقافتی آگاہی کے فروغ کے لیے مختلف تقریبات منعقد کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: