روضہ مبارک کے اندر زائرین کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے سمیت سیکرٹری جنرل نے صحن ام البنین(ع) کا بھی وزٹ کیا کہ جہاں ہر روز سینکڑوں زائرین کو افطار پیش کیا جاتا ہے۔
یہ وزٹ رمضان المبارک کی دوسری شبِ جمعہ کے لیے کیے گئے انتظامات کو دیکھنے کے لیے کیا گیا، کہ جب زائرین کی بہت بڑی تعداد اس مبارک رات میں زیارت کا شرف حاصل کرنے کے لیے دوپہر کے بعد سے کربلا مقدسہ پہنچ رہی ہے۔ زائرین کو مطلوبہ خدمات کی فراہمی کے یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری جنرل نے ہر ممکن وسائل کو بروے کار لانے اور ضروری اقدامات کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے رمضان المبارک میں زائرین کے لیے بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے ایک جامع لائحہ عمل تیار کیا ہے جس کے نفاذ کے لیے تمام خدامِ روضہ دن رات کوشاں ہیں۔






