روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام حسن مجتبیٰ(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقدہ آن لائن معلوماتی وثقافتی مقابلہ جیتنے والوں کے اسماء کا اعلان کر دیا ہے۔
مقابلے میں شریک کامیاب افراد کو امام حسن مجتبیٰ(ع) کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب میں انعامات دیئے جائيں گے کہ جو 15 رمضان المبارک کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے بیرونی صحن میں، نماز مغرب و عشاء کے بعد منعقد ہو گی۔
اگر اعلان کردہ ناموں میں سے کوئی اس تقریب میں شرکت نہ کر سکے تو وہ اپنا انعام وصول کرنے کے لیے نتائج کے اعلان کے بعد دو ہفتوں کے اندر اندر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مالی شعبہ میں رابطہ کرے، اور اپنی شناختی دستاویزات (قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ) بھی ہمراہ لائے۔
اس عظیم الشان مقابلہ میں مجموعی طور پر 2389 افراد نے شرکت کی، جن میں سے 677 نے صحیح جوابات دیے، اور ان میں سے 10 خوش نصیب افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا کہ جن کے نام یہ ہیں:
محمد قاسم زامل الکریزی / بغداد
صادق ابراہیم محمد علی البوفریحہ / کربلاء مقدسہ
علی ماجد قاسم الملکی / ذی قار
علی رحیم کاظم الابراہیمی / کربلاء مقدسہ
احمد کریم عوض الموسوی / ذی قار
محمد اسماعیل کاظم الغریباوی / واسط
جیدہ حسن کاظم الباوی / کربلاء مقدسہ
نبأ اسعد شیال عبود آل صالح / ذی قار
حوراء علاوی محمد کوام / ذی قار
رقیہ محمد اسود الحسینی / کربلاء مقدسہ