روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام حسن(ع) کا  عَلم بلند کر دیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام حسن(ع) کے علامتی عَلم کی پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام باب قبلہ روضۂ عباس(ع) کے سامنے بیرونی صحن میں کیا۔

اس روح پرور مراسم میں روضہ مبارک حرت عباس(ع) کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور خدامِ روضہ کے علاوہ زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین نے امام حسن(ع) کا یہ عَلم چند دن پہلے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل سید حسن رشید عبا ئیچی سے وصول کیا۔


واضح رہے امام حسن(ع) سے منسوب علم کی پرچم کشائی کی تقریب تمام روضات مقدسہ میں بایک وقت منعقد کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: