روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نے حضرت امام حسن(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے ان کی سیرت کے بارے میں ایک مقابلے کا انعقاد کیا۔
مذکورہ بالا ڈویژن میں میڈیا یونٹ کی سربراہ رجاء علی مہدی نے اس بارے میں بتایا کہ ہمارے یونٹ کی ٹیم نے امام حسن(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرات کے لیے ایک معلوماتی اور ثقافتی مقابلہ منظم کیا، جس میں زائرات سے امام حسن(ع) کی سیرتِ طیبہ کے حوالے سے سوالات کیے گئے اور درست جواب دینے والی زائرات کو روضہ مبارک کے متبرک تحائف دیئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقابلے کا مقصد امام حسن(ع) کے عظیم کردار، ان کی بلند شخصیت، اسلام میں ان کے بلند مقام اور دعوتِ اسلام کی حمایت میں دی گئيں ان کی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے۔














