حضرت امام حسن(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ حرم نے شعبہ سادۃ الخدم کے تعاون سے ضریح مبارک حضرت عباس(ع) کو پھولوں کی چادروں اور گلدستوں سے مزین کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔
روضہ مبارک میں یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ چہاردہ معصومین(ع) اور اہل بیت(ع) کی برگزیدہ ہستیوں کے جشن ہائے میلاد اور دیگر ایام مسرت کو منانے اور خوشی کا ماحول بنانے کے لیے خدامِ روضہ اس مقدس مقام کو پھولوں اور آرائشی مواد سے سجاتے ہیں اور اہل بیت(ع) سے منسلک خوشیوں کی مناسبات میں سے ایک امام حسن مجتبی(ع) کا جشن میلاد بھی شامل ہے لہذا اس مناسبت پر بھی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے صریح مبارک اور روضہ مبارک کے تمام حصوں کو پھولوں سے مزین کیا ہے۔
جشن میلاد کی پُرمسرت مناسبت پر ضریح مبارک حضرت عباس(ع) کو گلدستوں اور پھولوں کی چادروں سے مزین کرنے کے لیے باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام کیا گيا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے اس پرمسرت مناسبت پر ضریح مبارک کو سجانے کے لیے خوبصورت، خوش رنگ اور خوشبودار قدرتی پھولوں کو کافی اہتمام سے دیدہ زیب انداز میں ترتیب دیا ہے۔




