روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نےکریم اہل بیت امام حسن مجتبیٰ(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقدہ آن لائن معلوماتی وثقافتی مقابلہ کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا ہے۔
مقابلے میں شریک کامیاب افراد کو امام حسن مجتبیٰ(ع) کے جشن میلاد کی مرکزی تقریب کے دوران اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ تقریب سعید روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےباب قبلہ کے سامنے واقع صحن میں منعقد کی گئی تھی ۔
اس عظیم الشان مقابلہ میں مجموعی طور پر 2389 افراد نے شرکت کی، جن میں سے 677 نے صحیح جوابات دیے، اور ان میں سے 10 خوش نصیب افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا تھا۔ نیز پہلے المجتبیٰ (ع) مختصر کہانی مقابلہ کے فاتحین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید افضل الشامی اور متعدد شعبہ جات کے سربراہان اور عہدیدارن نے اس مقابلے کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔
روضہ مبارک کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کے سربراہ سید عقیل ال یاسری نے کہا کہ اس پرمسرت مناسبت پر المجتبیٰ (ع) مختصر کہانی مقابلہ پہلی بار منعقد کیا گيآ کہ جس میں چھ عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے 61 سے زیادہ مصنفین نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد مصنفین کو تخلیقی کام کرنے کی ترغیب دینا اور امام (علیہ السلام) کے دینی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے والی مختصر کہانیاں تحریر کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔"
اعلان کردہ ناموں میں سے جو افراد اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکے وہ اپنا انعام وصول کرنے کے لیے نتائج کے اعلان کے بعد دو ہفتوں کے اندر اندر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مالی شعبہ میں رابطہ کریں، اور اپنی شناختی دستاویزات (قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ) بھی ہمراہ لائیں۔