سدرن گرین بیلٹ میں جشنِ مولودِ امام حسن(ع) کی پُروقار تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کربلا کے جنوبی حصہ کو شجرکاری کے ذریعے سبزہ زار بنانے پر مامور شعبہ برائے سدرن گرین بیلٹ نے اپنے سبزہ زار میں جشنِ مولودِ امام حسن(ع) کی مناسبت سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

شعبہ برائے جنوبی سبز پٹی کے سربراہ ناصر حسین متعب نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہم نے شعبۂ حسینی شعائر و مواکب کے تعاون سے امام حسن مجتبیٰ(ع) کا جشن میلاد منانے کے لیے ایک محفل منعقد کی، جس میں روضہ مبارک کے خدام اور کربلائی فیملیوں نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا شعبہ اہل بیت(ع) کی ثقافت اور تعلیمات کی نشر واشاعت کے لیے ان سے منسلک ایام کو نہایت عقیدت واحترام سے مناتا ہے۔

شعبۂ شعائر کے رکن علی کریم نے اس بارے میں بتایا کہ: اس محفل میں اہل بیت(ع) سے محبت و عقیدت کے اظہار کے لیے قصائد اور دینی ترانے پڑھے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: