الکفیل پلانٹ نرسریز میں جشن امام حسن(ع) کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے الکفیل پلانٹ نرسریز گروپ نے حضرت امام حسن مجتبیٰ(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس حوالے سے نرسریز گروپ کے سربراہ محمد حربی نے بتایا ہے کہ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام حسن مجتبی(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے اپنے زیر انتظام مختلف مقامات پر محافل اور تقریبات کا انعقاد کیا کہ جن میں سے ایک الکفیل پلانٹ نرسریز بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں منعقد ہونے والی جشن کی اس تقریب میں شعراء کرام اور منقبت خوانوں نے منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور حاضرین سے دادِ تحسین حاصل کی، اس محفل میں شریک کربلائی فیملیز اور حاضرین کو متبرک تحائف اور پھول پیش کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: