روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے امام حسن مجتبیٰ(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے بغداد میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا۔
اس محفل کا اہتمام کمپلیکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ/بغداد برانچ نے کیا تھا۔
اس قرآنی تقریب میں روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) وامام محمد تقی(ع) کے قاری عبد الکریم قاسم، اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قراء کرام: قاری محمد عباس کنانی، قاری علی جلوخان، قاری موسیٰ ردینی اور قاری احمد عامری نے تلاوت قرآن کے ذریعے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
اس کے علاوہ اس محفل میں ایک فکری مسابقہ بھی شامل تھا جس میں حاضرین سے قرآنی سوالات پوچھے گئے اور ان کے جوابات دینے والے شرکاء کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس محفل میں منقبت خوان علی ذہبی نے اس مناسبت کے حوالے سے منظوم نذرانۂ عقیدت بھی پیش کیا۔







