روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل کا زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ وزٹ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین نے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات اور خدماتی سائیڈز کا دورہ کیا۔

اس دورے میں اُن کے ہمراہ روضہ مبارک کی مجلس ادارہ کے رکن: سید کاظم عبادہ، شعبہ تحفظ امن و امان کے سربراہ: حسین شہرتانی، اور شعبہ خدماتی امور کے سربراہ: سید رعد عبد الصاحب بھی موجود تھے۔

اس دورے کے دوران سیکرٹری جنرل نے شعبۂ تحفظِ امن وامان، شعبۂ صحن، شعبۂ بین الحرمین، شعبۂ خدمات، اور شعبۂ ساداتِ خدام کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ روضہ مبارکِ حضرت عباس(ع) کے قریب دیگر خدماتی سائیڈز کا وزث کیا۔

یہ دورہ امام حسن مجتبیٰ(ع) کے جشن میلاد کے دن یعنی 15 رمضان المبارک کو کیا گیا کیونکہ اس دن توقع کے مطابق کربلا مقدسہ میں زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کا مشاہدہ کیا گیا، جس کے پیش نظر تمام خدماتی امورکی نگرانی کے لیے سیکرٹری جنرل تمام اہم مقامات پر گئے اور خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: