حوزہ علمیہ کے استاد علامہ سید احمد صافی کا رمضان(1446ھ) میں شرح دعا ابو حمزہ ثمالی کے موضوع پر چھٹا درس

حوزہ علمیہ کے نامور استاد علامہ سید احمد صافی نے رمضان المبارک 1446ھ میں جاری اپنے سلسلہ وار اخلاقی و علمی دروس کے ضمن میں شرح دعاءِ ابو حمزہ ثمالی کے موضوع پر اپنا چھٹا درس دیا، جس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام، علماء کرام اور حوزہ علمیہ کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ درس ان دروس کی سلسلہ وار کڑی ہے جو علامہ صافی نے پچھلے سالوں میں دعاء ابو حمزہ ثمالی کی تشریح کے بارے میں دیئے تھے اور اس رمضان المبارک میں اس اہم دعا کی مزید تشریح اور معانی کو مکمل کرنے کے لیے نئی شروعات کی گئی ہیں۔

اس درس کے آغاز میں علامہ صافی نے اپنے پچھلے درس کے مطالب میں اضافہ کرتے ہوئے دعا کے دوران رونے کی اہمیت کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مومن اور اللہ کے درمیان تعلق کی زندگی میں یہ ایک بہت ہی درست عمل ہے، اور امام(ع) نے دعا میں رونے کے ذریعے اپنے آپ کی مدد کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ آنکھوں کے جمود اور دل کی سختی کو دور کیا جا سکے۔

اس درس کی مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://www.youtube.com/watch?v=KO4lvi_shY4
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: