روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے بغداد میں "الزکی الطاہر" فیسٹیول کا انعقاد

امام حسن مجتبیٰ(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے بغداد میں چوتھے سالانہ "الزکی الطاہر" فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

اس فیسٹیول کا انتظام و اہتمام روضہ مبارک کے شعبہ تعلقات عامہ میں یونیورسٹی اور سکول ریلیشنز ڈویژن نے الکفیل یوتھ نیشنل پروجیکٹ کے ضمن میں کیا ہے۔

روضہ مبارک کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور کے سربراہ سید عقیل یاسری نے اس حوالے سے بتایا کہ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کریم اہل بیت حضرت امام حسن مجتبی(ع) کے جشن میلاد کے احیاء کے لیے چوتھے سالانہ "الزکی الطاہر" فیسٹیول کا انعقاد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ: اس فیسٹیول کی مرکزی تقریب میں بغداد کی مختلف یونیورسٹیوں کی 200 طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا کہ جو یونیورسٹی کیمپس میں پابندی سے عراقی عبایا پہنتی ہیں۔

یاسری نے مزید کہا کہ فیسٹیول کی سرگرمیوں میں مختلف قسم کی تقریبات شامل تھیں، جن میں منقبت خوانی، دینی ترانے، اور اس مناسبت سے منعقدہ معلوماتی مقابلہ جیتنے والے 10 افراد میں انعامات کی تقسیم شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: