اس عالمی قرآنی مقابلے کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے "قرآن علمی کمپلکس" نے کیا، جس میں 22 ممالک کے نامور قاریانِ قرآن نے حصہ لیا، ان میں سے 10 قاریانِ قرآن بچوں کے زمرے میں شامل ہیں جبکہ دیگر 30 قاریوں کو بڑوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔
تینوں پوزيشن ہولڈر قاریان قرآن بالترتیت درج ذیل ہیں:
اسامہ عبد الحمزہ کربلائی (جن کا تعلق عراق ہے)
عزّت سید محمد علی راشد (جن کا تعلق مصر ہے)
حمید رضا مقدسی (جن کا تعلق ایران ہے)
ان قرآنی مقابلوں میں جیوری کے فرائض بین الاقوامی ماہرینِ قرآن پر مشتمل کمیٹی نے ادا کیے، جس میں مصر کے شیخ محمد بسیونی اور شیخ محمد عصفور، عراق کے شیخ باسم عابدی، ڈاکٹر مشتاق علی اور قاری سید حسنین حلو، افغانستان کے شیخ عبد الكبير حیدری، ایران کے سید کریم موسوی اور لبنان کے محمد رمال شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس مقابلے میں عربی، ایشیائی اور افریقی ممالک سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے قاریان قرآن نے حصہ لیا اور یہ عالمی مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے فرد و معاشرے کی اصلاح کے لیے مستند رہنمائی اور قرآنِ کریم کی ثقافت کی نشر واشاعت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔


