دوسرا العمید ایوارڈ برائے تلاوتِ قرآن مقابلہ اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے دوسرے العمید ایوارڈ برائے تلاوتِ قرآن کے ضمن میں منعقد کئے جانے والے قرآنی مقابلے بڑے اور بچوں کے زمروں میں پہلی تین پوزيشنیں حاصل کرنے والے قاریانِ قرآن کے ناموں کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکے ہیں۔

اس عالمی قرآنی مقابلے کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے "قرآن علمی کمپلکس" نے کیا، جس میں 22 ممالک کے نامور قاریانِ قرآن نے حصہ لیا، ان میں سے 10 قاریانِ قرآن بچوں کے زمرے میں شامل تھے جبکہ دیگر 30 قاریوں کو بڑوں کے زمرے میں رکھا گیا تھا۔

بڑوں کے زمرے میں پہلی تین پوزيشنیں حاصل کرنے والے قاریانِ قرآن بالترتیت درج ذیل ہیں:
اسامہ عبد الحمزہ کربلائی (جن کا تعلق عراق سے ہے)
عزّت سید محمد علی راشد (جن کا تعلق مصر سےہے)
حمید رضا مقدسی (جن کا تعلق ایران سے ہے)

بچوں کے زمرے میں پہلی تین پوزيشنیں حاصل کرنے والے قاریانِ قرآن بالترتیت درج ذیل ہیں:
شهاب أحمد حسن (جن کا تعلق مصر سےہے)۔
أمير حسين باقري (جن کا تعلق ایران سےہے)۔
محمد نجمي الفارو (جن کا تعلق انڈونیشیا سے ہے)۔

ان قرآنی مقابلوں میں جیوری کے فرائض بین الاقوامی ماہرینِ قرآن پر مشتمل کمیٹی نے ادا کیے، جس میں مصر کے شیخ محمد بسیونی اور شیخ محمد عصفور، عراق کے شیخ باسم عابدی، ڈاکٹر مشتاق علی اور قاری سید حسنین حلو، افغانستان کے شیخ عبد الكبير حیدری، ایران کے سید کریم موسوی اور لبنان کے محمد رمال شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس مقابلے میں عربی، ایشیائی اور افریقی ممالک سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے قاریان قرآن نے حصہ لیا اور یہ عالمی مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے فرد و معاشرے کی اصلاح کے لیے مستند رہنمائی اور قرآنِ کریم کی ثقافت کی نشر واشاعت میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: