قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے مابین الحرمین (القرآني الصغير) پروگرام کے ضمن میں منعقد کی جانے والی متنوع سرگرمیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے مابین الحرمین (القرآني الصغير) پروگرام کے ضمن میں منعقد کی جانے والی متنوع سرگرمیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔

یہ پروگرام قرآن کمپلیکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف کے زیر اہتمام رمضان المبارک اور کریم اہل بیت حضرت امام حسن المجتبیٰ (ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقد کیاگیا تھا جس کا مقصد رمضان المبارک کی بابرکت راتوں کا احیاء اور بچوں کا قرآن پاک اور ماہ مبارک سے تعلق کو مضبوط کرنا ہے۔

اس پروگرام کے ضمن میں مختلف فکری، تعلیمی، قرآنی، عقائدی اور ادبی سرگرمیاں اور مقابلے منعقد کئے گئے جن میں حفظ اور نہج البلاغہ سیگمنٹ اور حسینی منقبت خوان سیگمنٹ خاص طور پر قابل ذکر ہیں ، نیز متعدد رہنمائی لیکچرز بھی اس پروگرام کا حصہ تھے جن کا مقصد شرکاء کے شعور اور بیداری میں اضافہ کرنا تھا۔

اس پروگرام کی ایک اور اہم سرگرمی "حسینی ڈرائنگ سیکشن" تھی کہ جس کے دوران بچوں نے ڈرائنگ اور رنگ بھرنےکے ذریعے اہل بیت علیہم السلام سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ اہل بیت (علیہ السلام) کے ایام ولادت اور شہادت اور ان کے مقدس روضوں کے بارے میں فقہی، عقائدی اور تاریخی مقابلے بھی ہوئے۔

یہ پروگرام مختلف مذہبی مناسبات پر ننھے زائرین میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے منعقد کیا جاتا ہے اور رمضان المبارک کے دوران لگاتار تیسرے سال مابین الحرمین میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: