دارالحکومت بغداد میں منعقد ہونے والی مرکزی ختم قرآن محفل میں عراقی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی شرکت

دارالحکومت بغداد میں منعقد ہونے والی مرکزی ختم قرآن محفل میں آج عراقی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
دارالحکومت بغداد میں ختم قرآن کی یہ مرکزی محفل قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ رمضانی و قرآنی محفل رمضان المبارک کے اختتام تک جاری رہے گی۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کے سربراہ سید نبیل الساعدی نے کہا" قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ دارالحکومت بغداد میں منعقد ہونے والی مرکزی ختم قرآن محفل میں مختلف سماجی گروپ شرکت کرتے ہیں جن میں مذہبی علوم کے طلباء، حفظ قرآن کے طلباء،عراقی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، اسکولوں کے اساتذہ، طلباء، طبی ماہرین، نوجوان، بچے اور دیگر سماجی گروپ شامل ہیں۔ قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کی جانب سے ان رمضانی و قرآنی محافل کا انعقاد رمضان کے مقدس مہینے میں روحانی و ایمانی ماحول کو فروغ دینے اور اس پیغام کو پہنچانے کے لئے ہے کہ قرآن مجید معاشرے کے تمام افراد کے لئے رہنمائی اور ہدایت کا ذریعہ ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ " رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے ایام اور راتوں کے احیاء کے لیے ختم قرآن محافل میں مومنین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: