ان مجالس کا اہتمام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے حسینی تبلیغ کی طرف سے رمضان المبارک کی مجالس کے ضمن میں کیا گیا ہے۔
مجلس کے خطیب شیخ ابراہیم نصیراوی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے شہادتِ امام علی(ع) کی یاد میں صحن مرقد ابو الفضل العباس(ع) میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا، جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مجلس میں امام علی(ع) کی زندگی کے مختلف مراحل، ان کی سیرت طیبہ، شجاعت، بلاغت، قربانیوں، اسلام کے دفاع اور ان کی شہادت پر روشنی ڈالی گئی۔
نصیراوی نے مزید کہا کہ امیر المومنین(ع) کا جب بھی ذکر ہو تو ہمیں ان تمام مفاہیم کو یاد کرنا چاہیے جن کی ہمیں اپنی زندگی میں ضرورت ہے، کیونکہ امام علی(ع) کی زندگی ہمارے لیے عبادت، زہد، انکساری، اخلاق، ہمدردی اور اقدار کا کی درسگاہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم ان سے سیکھیں اور ان کے مبارک راستے پر چلیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہمیشہ اہل بیت(ع) سے منسلک تمام ایام اور مناسبات کو عقیدت واحترام سے مناتا ہے اور ان کی تعلیمات کو دنیا تک پہنچانے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے۔






