روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ذکرِ شہادتِ علی(ع)

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امیر المومنین امام علی(ع) کی شہادت کی یاد میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔

یہ مجلس روضہ مبارک کے تشریفات ہال میں منعقد ہوئی، جس میں روضہ مبارک کے خدام نے شرکت کی۔

شیخ کرار ساعدی نے بتایا کہ روضہ مبارک کا امام علی(ع) کی شہادت کی یاد میں عزائی پروگرام مختلف مقامات پر مجالس عزاء کے انعقاد پر مشتمل ہے، جن میں سے آج کی یہ مجلس بھی شامل ہے اس مجلس میں امام علی(ع) کی مظلومیّت اور ان کی دانائی اور نصیحت سے بھری سیرتِ طیبہ پر گفتگو کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام علی بن ابی طالب(ع) کی نہج انھیں رول ماڈل ماننے والے مومنین کے لیے الہامی مصدر ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس المناک سانحہ کے احیاء کے لیے مجالس عزاء اور وعظ و نصیحت کے دروس سمیت ایک جامع عزائی پروگرام ترتیب دیا ہے تاکہ امام علی(ع) کی عظمت اور اسلامی اقدار کو مستحکم کرنے میں ان کے طریقۂ عمل کو اجاگر کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: