روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور نے رمضان المبارک کے اپنے تبلیغی پروگرام کے ضمن میں حضرت امام علی بن ابی طالب(ع) کے یومِ شہادت کا احیاء کیا۔
مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ شعبہ نے رمضان المبارک کے ایام کی مناسبت سے ایک جامع دینی پروگرام تیار کیا ہے، جس میں امیر المومنین(ع) کے یوم شہادت، شبہائے قدر اورپورے رمضان کے دیگر ایام کا احیاء شامل ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شعبہ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر منعقدہ مجالس اور دروس میں ان ایام کی مناسبت سے آج امیر المومنین(ع) کی فضیلت، علمیت، مظلومیت اور سیرت طیبہ کو بیان کیا گیا، ساتھ ہی امام علی(ع) کی جانب سے کوفہ کو اپنا دارالحکومت بنانے کے موضوع پر بھی سے بات کی گئی۔
کربلائی نے مزید کہا کہ امام علی(ع) کی سیرت، ان کے لافانی مواقف اور ان کی طرف سےاسلام کی نصرت کو یاد کرنے کے لیے اور ان کے مبارک راستے پر چلنے کے عزم کو ظاہر کرنے کے لیے یہ مجلس صحن مرقد ابو الفضل العباس(ع) میں منعقد ہوئی، جس میں زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس المناک سانحہ کے احیاء کے لیے مجالس عزاء اور وعظ و نصیحت کے دروس سمیت ایک جامع عزائی پروگرام ترتیب دیا ہے تاکہ امام علی(ع) کی عظمت اور اسلامی اقدار کو مستحکم کرنے میں ان کے طریقۂ عمل کو اجاگر کیا جا سکے۔




