حسینی خطابت ڈویژن برائے خواتین کی جانب سے پہلی شب قدر اور شب ضربت کا احیاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حسینی خطابت ڈویژن برائے خواتین کی جانب سے شب قدر کی متوقع پہلی رات اور امام علی(ع) کی شب ضربت کے احیاء کے لیے مرکز صدیقہ طاہرہ(ع) میں عبادتی اور عزائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 750 خواتین نے شرکت کی۔

شعبہ کی سربراہ محترمہ تغرید تمیمی نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمارے ڈویژن نے مسلسل نویں سال شب قدر کی بابرکت راتوں کے احیاء اور امیر المومنین علی بن ابی طالب(ع) کی شہادت کی المناک یاد منانے کے لیے مرکز صدیقہ طاہرہ(ع) میں پروگرام منعقد کیا، جس میں کربلا مقدسہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 750 سے زیادہ خواتین نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عبادتی وعزائی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد پہلی شب قدر کے مخصوص اعمال ادا کیے گئے، پھر شب قدر کے بارے میں ایک درس دیا گیا جس میں شب قدر کی فضیلت، اس کے الہی انعامات، توبہ و مغفرت کے مواقع اور اس شب کو عبادت و دعا کے ذریعے بہترین طریقے سے گزارنے کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

تمیمی نے بتایا کہ اس پروگرام کا اختتام امیر المؤمنین امام علی(ع) کی یاد میں مجلس عزاء پر ہوا، جس میں ان کی مصیبت کو یاد کیا گیا، اور نوحہ خوانی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شب قدر کی دوسری اور تیسری رات (جمعہ اور اتوار 21/23 رمضان المبارک) کا احیاء بھی عبادتی اور ایمانی پروگرامز کے ذریعے کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: