ابوالفضل العباس(ع) کمپلکس زائرین کے لیے ہر روز افطار کا اہتمام کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا نجف کربلا روڈ پر واقع ابوالفضل العباس(ع) خدماتی کمپلکس (مجمّع أبي الفضل العباس ع) ماہ رمضان المبارک میں ہر روز زائرین کے لیے افطار کا اہتمام کر رہا ہے۔

کمپلکس کے انچارج جواد حسناوی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایات کے مطابق کمپلکس ہر روز زائرین کے لیے افطار کا اہتمام کر رہا ہے اور شبہائے جمعہ کے دوران امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے جانے والے زائرین کے لیے خاص طور پر وسیع پیمانے پر افطار کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپلکس نے آج رمضان المبارک کے دوسری شب جمعہ میں کربلا جانے والے زائرین اور خاندانوں کی بڑی تعداد کو خوش آمدید کہا ہے اور افطار سمیت دیگر خدمات پیش کی ہیں۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے نجف اشرف اور کربلا مقدسہ کو ملانے والی سڑک پر زائرین کی خدمت کے لیے بنایا گیا ابوالفضل العباس(ع) کمپلکس ان اہم ترین جگہوں میں سے ایک ہے کہ جہاں کربلا جانے والے زائرین رکتے ہیں لہذا یہاں زائرین کے لیے جامع خدمات کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: