اس ماہ رمضان المبارک کی تیسری شبِ جمعہ کے احیاء اور مراسم عزاء و زیارت کی ادائیگی کے لئے لاکھوں زائرین نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی۔
کربلا کا مقدس شہر پورے ماہ رمضان المبارک میں روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کا خیر مقدم کر رہا ہے اور خاص طور پر شب قدر اور امیرالمومنین(ع) کے ذکرِ شہادت کے احیاء کے لیے اس شب جمعہ لاکھوں زائرین نے کربلا کا رخ کیا۔
واضح رہے کہ ماہ مبارک اور ان ایام میں زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام شعبوں کو وقف کر رکھا ہے۔





