لاکھوں زائرین نے امام علی بن ابی طالب(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے نجف اشرف کا رخ کیا اور روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضر ہو کر اس المناک سانحہ پہ پرسہ پیش کیا۔
امیر المومنین(ع) کے یوم شہادت اور شب قدر کے احیاء کے لیے عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آئے زائرین کا جمع غفیر نجف اشرف میں دکھائی دیا۔
زائرین نے اکیس رمضان کی رات شب قدر کے مخصوص اعمال کی ادائیگی، قرآن مجید کی تلاوت اور مجالس عزاء و ماتمی جلوسوں میں شرکت کرتے ہوئے بسر کی۔










