شعبۂ شعائر و حسینی مواکب کے رکن علی کریم رحمن نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمارا شعبہ پہلی شب قدر (انیس رمضان) سے امام علی(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے مختلف گورنریٹس سے آنے والے مواکب کے استقبال اور ان کے ماتمی جلوسوں کے منظم کرنے کا عمل سرانجام دے رہا ہے۔
یہ مواکب اور ان کے ماتمی جلوس بغداد-کربلا روڈ، بابل-کربلا روڈ، اور نجف-کربلا روڈ سے کربلا میں داخل ہو رہے ہیں عزاداری کے قیام کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف آ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر علاقوں سے آنے والے زائرین اور عزاداروں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے کربلا کے اندرونِ شہر اور اس سے باہر جگہ جگہ مواکب لگے ہوئے ہیں اور ہمارا شعبہ انھیں لوجسٹک امداد اور ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔








