دوسری شب قدر کے احیاء اور امام علی بن ابی طالب(ع) کی المناک شہادت پہ پرسہ پیش کرنے کے لیے نجف اشرف آئے ہوئے زائرین نے روضہ مبارک امام علی(ع) میں 21 رمضان المبارک کی رات عبادت اور عزاداری میں بسر کی، زائرین نے ہاتھوں میں قرآن اٹھائے ہوئے اس شب کی مخصوص دعاؤں کی تلاوت کی اور وہاں منعقد ہونے والی قرآنی محافل اور مجالس عزاء بھی بھرپور شرکت کی۔
واضح رہے کہ امام علی(ع) کے یوم شہادت اور شب قدر کے احیاء کے لیے روضہ مبارک امام علی(ع) میں آج کی شب لاکھوں زائرین نے حاضری دی۔ زائرین اور عزادارون کی خدمت کے لیے روضہ مبارک امام علی(ع) کی جانب جانے والے تمام راستوں پر مواکب نصب کیے گئے۔