بڑی تعداد میں ماتمی جلوسوں نے روضہ مبارک امام علی(ع) میں ان کی شہادت کا پرسہ پیش کیا

آج شہرِ نجف اشرف میں امام علی بن ابی طالب(ع) کے یومِ شہادت کے احیاء کے لیے نکالے گئے ماتمی جلوسوں نے روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضری دی اور اس المناک سانحہ پر خاندانِ رسالت کو پرسہ پیش کیا۔

امام علی(ع) کی شہادت کی یاد میں شہر بھر میں چھائی غم اور سوگ کی فضا کے درمیان ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں عزادار نجف اشرف پہنچے اور اس سانحہ پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرنے کے لیے ماتمی جلوسوں کی شکل میں مقررہ راستوں سے روضہ مبارک امام علی(ع) کی طرف روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ امام علی(ع) کے یومِ شہادت سمیت اہل بیت(ع) سے منسلک تمام ایامِ غم کو منانے کے لیے مومنین ماتمی جلوس برآمد کرتے ہیں اور اپنے جذبات اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: