قرآن علمی کمپلکس امام علی(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے نجف اشرف آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے نجف اشرف میں اپنا موکب لگایا ہے کہ جہاں وہ امام علی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

کمپلیکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے مدیر ڈاکٹر مہند میالی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ روضہ مبارک امام علی بن ابی طالب(ع) کے قریب لگایا گیا ہمارا موکب روضہ مبارک کی طرف جانے والے زائرین کو متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موکب کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں کھانا، جوسز اور دیگر امور کی فراہمی شامل ہے۔

میالی نے کہا کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ خدمتِ ثقلین کا عزم و جذبہ لیے ہوئے اپنے مختلف قرآنی، ثقافتی، اور فکری پروگراموں کے ذریعے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے موکب کے ذریعے روضہ مبارک امام علی(ع) کے زائرین کے لیے دیگر خدمات بھی فراہم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: