ذکرِ شہادتِ امام علی(ع) کے لیے برپا مرکزی مجلس عزاء میں لاکھوں زائرین کی شرکت

امام علی بن ابی طالب(ع) کی شہادت کے المناک واقعات کو بیان کرنے کے لیے آج شب روضہ مبارک امام علی(ع) میں مرکزی مجلس عزاء (مراسم قراءة مقتل الإمام علي ع) برپا ہوئی، جس میں ملکی اور غیر ملکی زائرین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس المناک سانحہ پہ پرسہ پیش کرنے کے لیے عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آئے ہوئے زائرین نے روضہ مبارک امام علی(ع) میں 21 رمضان المبارک کی رات عبادت اور عزاداری میں بسر کی، زائرین نے اس شب کی خصوصی دعاؤں، زیارتِ امیر المؤمنین(ع)، دعائے رفع المصاحف، اور دعائے جوشن کبیر کی اجتماعی تلاوت کی اور وہاں منعقد ہونے والی قرآنی محافل اور مجالس عزاء بھی بھرپور شرکت کی۔

واضح رہے کہ امام علی(ع) کے یوم شہادت اور شب قدر کے احیاء کے لیے روضہ مبارک امام علی(ع) میں آج کی شب لاکھوں زائرین نے حاضری دی۔ زائرین اور عزادارون کی خدمت کے لیے روضہ مبارک امام علی(ع) کی جانب جانے والے تمام راستوں پر مواکب نصب کیے گئے تھے کہ جہاں کھانے پینے اور آرام کے لیے وسیع انتظامات دیکھے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: