روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نے شبِ قدر (21رمضان) اور امام علی(ع) کے یومِ شہادت کے احیاء کے لیے عبادتی وعزائی مجالس کا اہتمام کیا۔
ڈویژن کی سربراہ عذراء شامی نے اس حوالے سے بتایا کہ اہل بیت(ع) سے مروی روایات کے مطابق شب قدر کی دوسری متوقع رات کے احیاء کے لیے ہمارے ڈویژن نے روضہ مبارک کے سرداب امام حسین(ع) میں اس شب کے مخصوص عبادتی اعمال ادا کرنے کا اہتما م کیا جس میں زائرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امیر المؤمنین(ع) کی شہادت کی یاد میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد بھی کیا گیا، جس سے حسینی خطابت ڈویژن سے منسلک ذاکرہ نے خطاب کیا اور مرثیہ ونوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔
سیدہ عذراء شامی نے بتایا کہ مجلس کا اختتام امام زمانہ(عج) کے جلد ظہور کے لیے دعائے فرج کی تلاوت اور امامزمانہ(عج) کو اس المناک سانحہ پہ پرسہ پیش کرنے پر کیا گیا۔



