سامراء میں شبِ قدر گزارنے کے خواہشمند زائرین کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے 400 سے زیادہ گاڑیوں کی فراہمی

روضہ مبارک امام علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) میں شبِ قدر کے احیاء کے لیے سامراء جانے والے زائرین کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے 400 سے زیادہ گاڑیاں فراہم کی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یہ تمام انتظامات کیے گئے ہیں کیونکہ روضہ مبارک کا ادارہ اس بات کا خواہاں ہے کہ زیادہ سے زیادہ زائرین شب قدر کی یہ عظیم رات روضہ مبارک اما م علی نقی(ع) وامام حسن عسکری(ع) میں گزاریں اور وہاں اس رات کے مخصوص عبادتی مراسم ادا کریں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے سامراء میں شب قدر کے خاص اعمال کی ادائیگی، قرآنی محافل کے انعقاد اور زائرین کے لیے سحر و افطار کے لیے بھی وسیع انتظامات کیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: