روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور نے (معجم الآثار المخطوطة في الإمام عليّ عليه السلام) کے نام سے ایک ایسی کتاب شائع کی ہے جس میں امام علی(ع) کے بارے میں لکھے گئے مخطوطات کا مفصل جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
یہ گرانقدر کتاب شعبہ کے زیر انتظام مرکزِ برائے تصویرِ مخطوطات و فہرست سازی کی کاوشوں سے منظرِ عام پر آئی ہے، کہ جس نے اس کی تیاری اور اشاعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ کتاب محققین کے لیے ایک لائقِ توجہ مصدر کی حیثیت رکھتی ہے، جو عالمی سطح پر مختلف لائبریریوں میں پھیلی ہوئی مخطوطات تک آسان رسائی میں مدد فراہم کرتی ہے۔ عربی، فارسی، ترکی، اردو اور دیگرمختلف زبانوں لکھی گئيں یہ مخطوطات امام علی(ع) کی سیرت، فضائل، اقوال، غزوات اور آثار کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔
کتاب کو محقق حسین متقی نے بڑی مہارت سے مرتب کیا ہے، اور اس میں ان مخطوطات کو یکجا کیا گیا ہے جو امام علی(ع) کی بے نظیر شخصیت اور ان کے اسلامی ورثے کو اجاگر کرتی ہیں۔
کتاب کے صفحات کی تعداد 922 ہے، اور مرکزِ نے اس کی تصحیح، تیاری اور اشاعت کا اہتمام کیا ہے، ساتھ ہی اس میں مفصل فہارس شامل کی ہیں تاکہ قارئین کو تحقیق کے دوران آسانی ہو۔
