شعبہ برائے خدماتی امور نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اطراف میں موجود کھلی جگہوں کو زائرین کے لیے تیار کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے خدماتی امور نے روضہ مبارک کے اطراف میں موجود کھلی جگہوں اور نئے صحنوں کو مراسمِ عبادت وزیارت کے لیے تیار کر دیا ہے۔

ویسے تو یہ خدمات سارا سال ہی پیش کی جاتی ہیں، تاہم شبِ قدر میں زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر ان خدمات میں کئی گنا زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

شعبہ کے عملہ نے روضہ مبارک کے اطراف میں موجود کھلی جگہوں اور صحنوں میں ہر جگہ قالین بچھا دیئے ہیں اور وہاں صفائی کو مسلسل برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر دیئے ہیں تاکہ زائرین کے لیے مراسم زیارت وعبادت کے لیے مناسب ماحول فراہم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ یہ تمام کاوشیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے زائرین کے لیے صاف ستھرا مناسب عبادتی ماحول بنانے اور عراق اور بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کے لیے خدماتی اور لوجسٹک سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنانے کے عزم کا حصہ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: