روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نے حضرت امام علی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے ایک کوئز پروگرام ترتیب دیا۔
مذکورہ بالا ڈویژن میں میڈیا یونٹ کی ٹیم نے حضرت علی بن ابی طالب(ع) کے یومِ شہادت کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرات کے لیے ایک معلوماتی اور ثقافتی مقابلہ منظم کیا، جس میں زائرات سے حضرت علی(ع) کی سیرتِ طیبہ کے حوالے سے سوالات کیے گئے اور درست جواب دینے والی زائرات کو روضہ مبارک کے متبرک تحائف دیئے گئے۔
اس مقابلے کا مقصد امیر المومنین(ع) کے عظیم کردار، ان کے خطبات و فرامین، ان کی بلند شخصیت، دنیا وآحرت میں ان کے بلند مقام اور دعوتِ اسلام کی حمایت میں دی گئيں ان کی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے۔








